مولانا عبدالواسع اور زمرک خان اچکزئی کا کو ئٹہ ریلوے سوسائٹی واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ (مسائل نیوز)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع اورعو امی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ میںجاںبحق 3 بھائیوں کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر ے،بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے علاقے ریلوے سوسائٹی میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں پولیس واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے۔ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی 3 بیٹوں کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پولیس اس واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرے اور ان کو سزا دی جائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماو صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے ریلوے سوسائٹی میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 3 بیٹوں کو جس بے دردی سے جاںبحق کیا گیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔پولیس اس واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرے اور ان کو سزا دی جائے۔
[…] بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی مارچ کی اجازت نہیں […]
[…] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر خوراک و خزانہ زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں گندم بحران پر قابو پانے […]
[…] (مسائل نیوز) وزیر خزانہ بلوچستان انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال […]
[…] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں گندم اور […]