MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار

1 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے درمیان وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر کشیدگی تاحال برقرار ہے۔وفاق کے نوٹیفیکیشن کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔سی سی پی او نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چارج نہیں چھوڑ رہا، جب تک پنجاب حکومت نہیں کہے گی چارج نہیں چھوڑوں گا۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لی تھیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق دو وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وفاق ان سے خوش نہیں تھا۔
لاہور پولیس نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

- Advertisement -

اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کے خلاف دو انکوائریاں بھی ہوئی تھیں۔یہ انکوائریاں اس وقت ہوئی تھیں جب وہ ڈی آئی جی ساہیوال اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے۔ وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو معطل ہوئے کا چوتھا روز ہوگیا تاہم سی سی پی او غلام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.