پاک انگلینڈ سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا گراؤنڈ تیار
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کاگرائونڈ تیار کر لیا گیا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے، یہ میچز 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا گرانڈ تیار کر لیا گیا جو دلکش منظر پیش کر رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں گرائونڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے تین پچزپر حتمی کام کیا جائے گا۔ہمیشہ کی طرح گرائونڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں ،قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ہی ہے اس لیے اس کی زیادہ تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑتی، اسٹیڈیم کے اطراف میں شادی ہال، ریسٹورینٹس اور دکانیں 25 ستمبر کو بند کر دی جائیں گی۔