ڈیرہ بگٹی میں ٹائیفائیڈ بخار کے حفاظتی ویکسین مہم کا آغاز
ڈیرہ بگٹی (مسائل نیوز)ٹائیفائیڈ بخار ویکسین مہم کے حفاظتی ویکسین 3اکتوبر سے 15اکتوبر تک 9ماہ سے 15سال کے بچوں کو ڈیرہ بگٹی ٹاون اور سوئی یوسی 1یوسی 2میں لگائے جائےگے ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی
تفصیلات کے مطابق تین روزہ ویکسین ٹرینگ برائے ٹائیفائیڈ بخار منقد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم بگٹی , ڈاکٹر جمیل احمد صوبائی فیصلیٹیٹر اور صوبائی ویکسین منیجر اختر حسین نیشنل سٹاپ افسر ڈاکٹر گل بگٹی نے ویکسینیٹرز کو ٹرین کیا
- Advertisement -

ڈاکٹر جمیل ڈاکٹر گل بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تمام دیہاتوں سب تحصیلوں میں ٹائیفائیڈویکسین کا عمل جلد شروع کیا لیکن فلحال ہمیں ڈیرہ بگٹی ٹاون اور سوئی ٹاون کے دو یوسی میں ویکسین کا عمل 3اکتوبر سے شروع کرکے 15اکتوبر تک مکمل کروانا ہے ہم ہمارا ٹارگیٹ 40ہزار بچوں کو ویکسینیشن کرنا ہے سوئی ٹاون ڈاکٹر گل بگٹی نے کہا کہ ہم عوام عوام قبائلی عمائدین سوشل ورکر سول سوسائیٹی سے اپیل کرتے ہیں وہ مہم کو مکمل کروانے میں ہمارا ساتھ دینگے تاکہ ہم ڈیرہ بگٹی سوئی کوموزی مرض ٹائیفائیڈ سے پاک بنا سکے