MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ مولانا مفتی محمدقاسم

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے خلوص اور روتے ہوئے دل سےتوبہ واستغفار کرکےاپنے رب کو منائیں اور تمام تر آفاتی مصائب سے نجات پائیں

- Advertisement -

چمن ( مسائل نیوز)شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا وطن عزیز کا فرد فردسیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہو جائیں مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے سیلاب زدگان کے لئے جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور انص ا ر الا سلام کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں باہمی تعاون کے ساتھ بڑے پیمانے پر مل کر مزید بھی متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کریں ریاست اداروں کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں اور رفاعی ادارے بھی اس مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی مدد کریں مولانا مفتی محمدقاسم نے قوم سے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں انہوں نے کہاکہ قاٸد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے انہوں نے کہاکہ متاثرین سیلاب مدد کیلئے پکار رہے ہیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گاتمام مکاتب فکر کے افراد سے ملتمس ہوں کہ سیاسی شہرت حاصل کرنے کے بجائے وہ اس نازک اور دردناک دور میں اپنی بساط کے مطابق انسانیت کے ناطے بلا رنگ ونسل بے سہارا لوگوں کا سہارا بنے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے انسانیت کی دکھوں کا مدوا بنیں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے خلوص اور روتے ہوئے دل سےتوبہ واستغفار کرکےاپنے رب کو منائیں اور تمام تر آفاتی مصائب سے نجات پائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے مجلس عمومی اجلاس سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.