یوم دفاع کے مناسبت سے جاری پنچک سلت مارشل آرٹس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر/سلطان اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
کوئٹہ(مسائل نیوز)یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے جاری دو روزہ پنچک سلت مارشل آرٹس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے،سلطان اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،مہمان خصوصی سید شاکر آغا اور جنرل سیکرٹری بلوچستان پنچک سلت ایسوسی ایشن سردارزادہ زاکر محمد شہی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان پنچک سلت ایسوسی ایشن کے

- Advertisement -
زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے دو روزہ یوم دفاع پنچک سلت مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، چیمپئن شپ میں سلطان اکیڈمی نے 4 گولڈ 4 سیلور اور ایک برون کے ساتھ پہلی ایگل اکیڈمی نے 2 گولڈ ایک سلور اور ایک برون کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان ٹائیگر نے ایک گولڈ ایک سلور اور دو برونز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سید شاکر آغا اور جنرل سیکرٹری بلوچستان پنچک سلت سردار زادہ زاکر محمد شہی نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا

کہ چیمپئن شپ میں ہمیشہ کے طرح اس بار بھی کھلاڑیوں سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جن کو دیکھ کر خوشی ہوا بلوچستان میں دوسرے کھیلوں کے طرح پنچک سلت کی بھی بے پناء ٹیلنٹ موجود ہے جن کی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بلوچستان پنچک سلت ایسوسی ایشن بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا مقصد تعصب اور نفرتوں کو ختم کرنا ہے کھیل کے میدان میں رنگ نسل نہیں دیکھا جاتا مختلف قبائل کےکھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں جزبے کے ساتھ کھیلتے ہیں آخر میں پوزیشن لینے والے ٹیموں میں ٹرافی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ آفیشلز و مہمانان میں سونئیرز اور شیلڈز تقسیم کئے گئے