MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کاشتکاروں کیلیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے زرعی قرض کی حد بڑھادی

0 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سیلاب میں گھرے کاشتکاروں کیلیے بڑا ریلیف۔اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے پیش نظرکراچ کاشتکاروں کے لیے زرعی قرض کی حد میں اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق  کھاد، بیج اور ادویات  کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قرض کی حد بڑھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق فی ایکڑ گندم کی بوائی کے لئے قرض کی حد 60 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ  روپےکردی گئی ہے۔چاول کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد 70 ہزار سے بڑھا کر 95 ہزار روپے  کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  کپاس کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 2 ہزار روپے  جبکہ گنے کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد ایک لاکھ 5 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے  کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  چھوٹی فصل کے لئے بھی  قرض کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔چھوٹی فصل میں پیاز، آلو، مٹر، ٹماٹر، ادارک لہسن اور دیگر شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.