MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کاناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

0 370

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

07 کوئٹہ (مسائل نیوز) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 24کاندار اور ایک یوٹیلیٹی اسٹور کے مینجر کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبد اللہ نے کوئٹہ شہر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا اچانک دورہ کیا جہاں ذخیرہ اندوزی کے الزام میں ایک یوٹیلیٹی سٹور کے منیجر کو موقع پر گرفتار کیا اور متعدد سٹورز کو وارننگ بھی دی جبکہ مجسٹریٹ سٹی اور رسالدار صدر نے شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کامعائنہ کیا اس دوران ناجائز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 24دکاندروں کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائیاں عوامی شکایات اور راستوں کی بندش کے باعث آٹے اور دیگر اشیاءکی موجودہ قلت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فاروق عبداللہ نے کواری روڈ، سرکی روڈ، حاجی غیبی روڈ، رحمت کالونی اور بلوچی سٹریٹ میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کا معائنہ کیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کو طے شدہ اوقات کی تعمیل اور ملازمین کی طرف سے ذخیرہ اندوزی کے عمل کو روکنے کے لیے چھاپے مارے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ فاروق عبداللہ نے کہاکہ عوام سے سبسڈی والی اشیاء ذخیرہ کرنے اور چھپانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ کوئٹہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشیشیں کی جارہی ہیں اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مجسٹریٹس شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ مقررہ کردہ نرخوں پر عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاءضروریہ کی قیمتیں قابو میں رکھنے،ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دودھ،دہی،مرغی،گوشت ،پھل اور سبزیوں کی مارکیٹوں کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ عوامی شکایات پر انتظامیہ فوری ایکشن لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکاندار حضرات سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاءخوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.