MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک لبیک اسلام سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔مرکزی ترجمان

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بحمدہ تعالٰی ہمارے کارکنان ملک بھر میں امدادی کارروائیوں میں مصروف اور صف اول میں موجود ہیں۔علامہ مفتی مدثر حسین رضوی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے مرکزی ترجمان علامہ مفتی مدثر حسین رضوی،تحریک لبیک اسلام ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ قاری محمد وسیم قادری،تحریک لبیک اسلام کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شفاقت علی طائر،نے کہاہے کہ تحریک لبیک اسلام   دینی و فلاحی تنظیموں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے بالخصوص دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کا پوری پاکستانی قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتی ہے۔انہوں کہا کہ تحریک لبیک اسلام سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے پاکستانی قوم کے جذبہ ایثار کو بھی سلام پیش کرتی ہے۔سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور اشیائے ضرورت کو متاثرین تک پہنچانے میں پاکستان آرمی کا کردار قابل ستائش ہے۔حکومتی مشینری سیلاب زدگان کو ریلیف دینے اور مشکلات سے نکالنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ اپوزیشن کا کردار بھی خاموش تماشائی جیسا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے مرکزی ترجمان علامہ مفتی مدثر حسین رضوی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مفاد پرست نام نہاد سیاسی عناصر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں تحریک لبیک اسلام ایسے عناصر کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ملک سمیت بین الاقوامی سطح پر موصول ہونے والی امداد کو فی الفور مستحقین تک پہنچایا جائے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پر موصول ہونے والی امداد نہ صرف عارضی ریلیف بلکہ متاثرین کو ان کے گھر اور کاروبار بھی دئیے جا سکتے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کا اقدام حکومتی نااہلی اور حماقت پر مبنی ہے۔پارلیمنٹیرینز،  حکومتی مشینری کے جملہ ارکان اور اعلی افسران کی مراعات کو کم کر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف دیا جائے۔ان شاء اللہ؛ تحریک لبیک اسلام سیلاب سے متاثرہ آخری فرد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے تک میدان عمل میں موجود رہے گی اور قوم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے موصول ہونے والی امداد کو مستحقین تک پہنچائی رہے گی۔سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے والے قافلوں کو لوٹا جا رہا ہے حکومت فی الفور سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنائے تاکہ متاثرین تک امدادی سامان احسن طریقے سے پہنچ سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.