MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

1 385

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متفرق درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔
پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا۔کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی۔نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔مریم نواز نے درخواست میں مزید کہا کہ 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2019ء میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا بعد میں لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تاہم عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے ، اب بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں اس کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں لیکن پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی لہذا لاہور ہائیکورٹ میرا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کیے گئے کیس کی اس سماعت تک لاہور ہائی کورٹ کے قائم کیے گئے 3 بینچز ججز کے سماعت سے معذرت کرنے کے باعث ٹوٹ گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.