راجہ پرویز اشرف کی عمران خان کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت
اسلام آباد (مسائل نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان کے اٴْن حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے جن میں سابق وزیر اعظم نے ریاستی اداروں کو سیاسی مفاد ی خاطر متنازہ بنانے کی کوشش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ سوال اٴْٹھایا کہ ستمبر کے اٴْس ماہ میں جب قوم اپنے اٴْن غیور بیٹوں کو نذرانہ قیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے جانیں ہتھیلی پر رکھ کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور مسکراتے ہوئے اپنی جانیں دھرتی پر قربان کر دیں اور دوسری طرف جہاں پاک فوج کے جوان سیاب میں گھرے پاکستانوں کی مدد میں مصروفِ عمل ہیں، ایسے موقع پر اپنے ہی ملک کی فوج پر بے سروپا الزامات لگانے اور انگلیاں اٴْٹھانے کا کیا مقصد ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی ہر اہم حساس قومی مواقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے ایسی ہی بچکانہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تھا جن سے ملک دشمنی کی بو آتی ہے اِس ضمن میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کو سبوتاژکرنے کے لیئے دیا جانے والا دھرنا اور حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازش قابل ذکر ہیں، ہوسِ اقتدار سابق وزیر اعظم کو اِس حد تک لے گئی ہے کہ وہ اس باختہ ہو کر ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ جس وقت ملک کے سپوت مملکت کی جغرافیائی اور نظریاتی جنگ میں برسرپیکار ہیں اور شہادتوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں تو بجائے اٴْن کی پشت مضبوط کرنے کے ،عمران خان اٴْن کے حوصلے پشت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
اسپیکر نے اِس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں یہ پاکستان دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش تو نہیں کہ مملکت کو اندر سے کمزور کیا جائے اور اِن مضموم مقاصد کے لیئے عمران خان جیسے آلہ کار استعمال ہو رہے ہوں۔ اسپیکر نے ِاس معاملے کی مکمل تحقیق کا مطالبہ کیا اور ملک کی تمام محب وطن قوتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو اور ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کیس میں نیا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ […]
[…] نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے استعفے دئیے ہیں لیکن […]