MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرنل عظیم اللہ بیگ کی یادگار شہداء پر حاضری قابل تحسین ہے،ملک دلمراد محمد حسنی

1 250

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی(مسائل نیوز)سابقہ ڈسٹرکٹ چاغی ،عوامی اتحاد پینل کے سینئر و قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نےکہا ہے کہ ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع چاغی میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو بھر پور انداز خراج عقیدت پیش کیا اس حوالے سے ایف سی کرنل چاغی عظیم اللہ بیگ نے تحصیل چاغی میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے ادارے افواج پاکستان کی قبروں پر پھول چڑھائے ،قومی پرچم لہرایا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے آمین آباد اور دشت گوران میں سیلاب میں جانبحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار بھی کیا انھیں موقع پر یقین دلایا کہ ایف سی بلوچستان،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اپنے طور پر سوگوار خاندان کی مالی امداد کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان چاغی میں امن وامان کی بہترین کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی پیش پیش ہے۔ تحصیل چاغی میں ایف سی کرنل عظیم اللہ بیگ کی سیلاب صورتحال میں عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں ایف سی بلوچستان نے عوام کی ہر طرح سے مدد اور خدمت کی ہے جس پر چاغی کے عوام ان کا شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی کا کردار اہمیت کا حامل رہاہے جس نے سیلاب متاثرین کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی اور امداد کی فراہمی کی ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی کرنل چاغی کے عوام کے لیے ہمدردی والا دل رکھتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں وہ چاغی کے عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سینئر رہنما و سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی اور قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نےچاغی امین آباد روڈ کی تعمیراتی کام کو دوبارہ تیزی سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.