MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حاکم دبئی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان والا پہلا طیارہ پاکستان کیلئے روانہ

1 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) حاکم دبئی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان سے لدا پہلا طیارہ پاکستان کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کروڑوں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوشاں ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان سے لدے طیاروں کی پاکستان روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں پیر کے روز 33 ٹن وزنی امدادی سامان سے لدا ایک اماراتی طیارہ دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا۔ طیارے کے ذریعے بھجوائے گئے امدادی سامان سے 13 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مستفید ہوں گے، دبئی سے روانہ ہونے والا امدادی سامان والا طیارہ کراچی پہنچے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے دبئی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد بھجوائی جائے گی، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر رواں ہفتے کے دوران امدادی سامان سے لدے مزید 9 طیارے پاکستان پہنچیں گے، امدادی سامان سے ہزاروں سیلاب متاثرین مستفید ہوں گے۔

حاکم دبئی کی جانب سے بھجوائے جانے والے امدادی سامان میں خوراک ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اس ریلیف مہم میں عالمی ادارہ صحت، یو این ورلڈ فوڈ پروگرام، ریڈ کراس اور دیگر عالمی تنظیمیں بھی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حاکم دبئی کی جانب سے بھجوائے جانے والا ہنگامی امدادی سامان پاکستان میں این ڈی ایم اے کی مدد سے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین اور تباہ کن سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ تباہ کن مون سون بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ان بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں گھر تباہ ہو چکے۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کا بتانا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کم سے کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران مزید دو کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.