MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکل کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کا ساتھ دینا اور مشکل وقت میں انکی مدد کرنا دلی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے،ہارون خان رئیسانی

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)کوئٹہ فانڈیشن ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت کرتی آرہی ہے سیلاب زلزلہ اور قحط سالی جیسی قدرتی آفات میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں راشن پینے کا صاف پانی اور علاج معالجے کے لیئے ادویات تقسیم کرنے میں پیش پیش ہیں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ فانڈیشن کی جانب سے مستونگ کے علاقے دشت میں 100سو سے زیاد سیلاب متاثرین گھرانوں میں ٹینٹ سمیت کھانے پینے کی اشیاء اور ادوایات تقسیم کے موقع پر نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی محمد الیاس حمید بلوچ بانک روزینہ نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محمد جمیل، اسرار احمد،سعد ،محمد عاشق،شاہ زمان، اعجاز عریباء امارا دیگر رضاکار موجود تھے میر ہارون خان رئیسانی محمد الیاس حمید بلوچ اور بانک روزینہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کا ساتھ دینا اور مشکل وقت میں انکی مدد کرنا دلی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے اس مشکل وقت میں ہم وطنوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھانے اور مزید متاثرین کے لئے راشن ٹینٹ ادویات دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے حصول کے لئے کوئٹہ فانڈیشن اپنی ٹیم کے ساتھ رضاکارانہ سرگرمیاں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں ریکارڈ کن تباہی مچادی ہے کئی گھرانے بے گھر ہوچکے ہیں کوئٹہ فانڈیشن بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اور اشیاء ضرورت سامان کو اکھٹا کرکے بے گھر ہونے والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے متاثرین کو راشن ٹینٹ پینے کا صاف پانی اور علاج معالجے کے لئے ادویات کی سہولت فراہم کرنے میں تمام محدود وسائل استعمال کر رہی ہے انہوں نے مخیر حضرات اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اس وقت بہت بڑی سیلابی صورتحال سے تباہی کا شکار ہے متاثرین کی بحالی میں پاکستان بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر امدادی ریلیف فراہم کرنے میں بھرپور مدد کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.