MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب ،ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جدہ (مسائل نیوز) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران 14 ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتار کرلیا۔ سعودی خبررساں ادارے نے غیر قانونی تارکین کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے 14ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن میں سے 8684 اقامہ، 4028 سرحدی اور 2038 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دوران 225 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ان میں سے 30 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی 34 افراد گرفتار ہوئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.