MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان دوسروں کی مونچھوں بارے باتوں سے گریز کریںطارق بشیر چیمہ کا کپتان پر پلٹ کر جوابی وار

2 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتوں سے گریز کریں وہ اس طرح کی گفتگو سے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پیدا

- Advertisement -

ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں کسی مرد کو دوسروں کی مونچھوں پر اعتراض زیب نہیں دیتا۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق بہاولپور میں عمران کے جلسے میں شرکاء کی تعداد اور تقریر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔عمران کو قبل ازیں آصف علی زرداری کی مونچھوں سے تکلیف محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اپنے جلسوں میں ذکر کرتے تھے اب ان کی مونچھیں انہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں۔ عام لوگ اسے نہیں سمجھ سکیں گے انہوں نے دعویٰ کیاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھی پاکستان کے دشمن ہیں وہ ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی گزند پہنچا چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر کا کہنا ہے کہ میں صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمت کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.