MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیر صدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی بھی کم کی جائے گی۔
مریم نواز کی رہائشگاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔جب کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کی حفاظت کیلئے 2 کروڑ ماہانہ کے اخراجات کے دعوے کے بعد پی ٹی آئی نے وفاقی وزیرداخلہ سے عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد عمران خان کی سلامتی غیرمعمولی خطرات کی زد میں ہے۔ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
عمران خان اورحکومتی صفوں میں موجود مجرموں کے سوچ و کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے۔ شریفوں نے جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کم و بیش 3 ہزار اہلکار اسی جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے،عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ میں قدم رکھتے ہی شاہانہ رسوم و رواج کو نکال باہر پھینکا۔اپنی تمام مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائشگاہ پر مقیم رہے،عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک کے اخراجات جیب سے ادا کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.