MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کیلئے قرض بھی لینا پڑا تو لوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 348

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اگر قرض بھی لینا پڑا تو لوں گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کو تباہ ہونے والے گھر دوبارہ بناکردیں گے اگر ہم نے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی تو وہ اگلے 20سال تک دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ متاثرین کی ہرممکن امداد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے تک وہ چین سے نہیں بیٹھے گے اگر اس کیلئے قرض بھی لینا پڑا تو لیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.