MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تین گھنٹے میں 5 ارب، چیف الیکشن کمشنر پتہ چل گيا فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے؟ عمران خان کا سوال

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا (مسائل نیوز)تین گھنٹے میں 5 ارب، چیف الیکشن کمشنر پتہ چل گيا فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے؟ عمران خان کا سوال۔عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سے براہ راست سوال کردیا اور کہا کہ انہیں فارن فنڈنگ میں نااہل کرنے چلے تھے ، دیکھ لی ان کی فارن فنڈنگ؟۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سے براہ راست سوال کردیا اور کہا کہ انہیں فارن فنڈنگ میں نااہل کرنے چلے تھے ، دیکھ لی ان کی فارن فنڈنگ؟اس سے پہلے سرگودھا ہی میں وکلا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ کبھی ان چوروں اور ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کریں گے، وہ سیلاب میں بھی کام کریں گے اور حکمرانوں کو بھی نہیں چھوڑيں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر ہے لیکن وہ ڈریں گے نہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح تسلیم کرلیں، یہاں کمزور کے لیے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہے ، یہاں غریب کو جیل اور چور کو اہم عہدہ دیا جاتا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے تین گھنٹے میں 5 ارب روپے بیرون ملک پاکستانیوں سے جمع کرلیے، اب تو چیف الیکشن کمشنر کو پتہ چل گيا ہوگا کہ فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.