MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کی طبعیت نازسازی کا معاملہ، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا وضاحتی بیان آ گیا

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں زیرحراست پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کی طبعیت سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔اعجاز اصغر نے اپنے بیان میں عمران خان کے دست راست شہباز گل کی طبعیت کی خرابی کی اطلاعات کو غلط قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل مکمل ٹھیک ہیں، انہیں جیل سے کہیں منتقل نہیں کیا گیا۔گذشتہ شب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی۔ اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت ناساز اور انہیں دوبارہ سانس لینے میں دشواری، سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں پمز سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر شہباز گل کی صحت کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کو ادویات تجویز کرکے پابندی سے دوا لینے کی ہدایت کی۔تاہم اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اس خبر کی تردید کر دی۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہبازگل کی درخواست ضمانت خارج کی۔یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ ہفتے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو نجی نیوز چینل(اے آر وائی) پر متنازع بیان دینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں 9 اگست کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.