شاہین آفریدی کو ایشیا کپ میں مس کریں گے: کے ایل راہول
دبئی (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ایشیا کپ 2022ء میں مس کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کے ایل راہول نے کہا کہ پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کو کھیلنا چیلنج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہو یا پاکستانی کھلاڑی، بڑے ٹورنامنٹ میں نہ کھیلے تو افسوس ہوتا ہے۔
کے ایل راہول نے مزید کہا کہ پریکٹس کے بعد شاہین سے بھارتی ٹیم ملی، وجہ یہی تھی کہ انجرڈ کھلاڑی کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فرسٹریشن کا شکار ہوتا ہے، ری ہیب کے ساتھ دیگر پلئیرز ہمت بڑھائیں تو اچھا لگتا ہے، اسی جذبے کے ساتھ بھارتی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔