MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کردی

1 342

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کردی۔ ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاکستان، بھارت سمیت خطے کی بڑی ٹیمیں اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔ ایونٹ کا آغاز آج بروز 27 اگست سے دبئی میں سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہورہا ہے جبکہ ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تمام ہی ٹیمیں دبئی میں ایشیا کپ کے آغاز سے قبل تیاریوں میں مصروف ہیں، اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور پاکستانی فین کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کردی، وہ پریکٹس کے بعد گراؤنڈ سے باہر جنگلے کے ساتھ کھڑے پاکستانی مداح سے گلے ملے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پور(مسائل نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس تو جیت گئے لیکن پلان بھول گئے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.