بابر اعظم کے 2018ء سے وائٹ بال کرکٹ میں 7680 رنز
لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے 2018ء سے اب تک وائٹ بال فارمیٹ میں سب سے زیادہ 7680 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 57 رنز بنانے کے بعد یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 7472 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم نے بہترین اوسط کے ساتھ یہ رنز بھی بنائے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کی اوسط 54.08 رہی جب کہ کوہلی نے 51.17 اور جو روٹ نے 48.36 کی اوسط کے ساتھ یہ رنز سکور کیے ۔ بھارتی کپتان روہت شرما 45.97 کی اوسط سے 6528 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو 37.13 کی اوسط سے 5978 رنز سکور کرکے اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔