MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

25 سال بعد بھی ہمارے پاس شعیب ملک کا متبادل کھلاڑی نہیں ہے

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید کے خیال میں تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اب بھی مینز ان گرین کے لیے بہترین مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔ 40 سالہ شعیب ملک نے آخری بار 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ ایشیاء کپ 2022ء کے سکواڈ میں شامل نہیں ہے، یہ ٹورنامنٹ 2022ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری میگا ایونٹ کی تیاری کے طور پر کام کرے گا۔
لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ابھی تک شعیب ملک کا متبادل نہیں ملا۔ انہوں نے ’پاک ٹی وی‘ کو بتایا کہ 25 سال سے شعیب ملک کرکٹ کھیل رہا ہے لیکن آج بھی پاکستان کے پاس شعیب ملک کا متبادل نہیں ہے۔ وہ نمبر 4 پر بالکل فٹ بیٹھتے ہیں، مجھے بتائیں کیا ان کے علاوہ کوئی ہے؟۔
عاقب جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں بلے باز محدود ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد پچھلے پانچ سالوں سے ٹیم سے اندر باہر ہورہے ہیں اور انہوں نے کوئی با اثر پرفامنس نہیں دکھائی جبکہ خوشدل شاہ اور آصف علی بھی ایک ہی طرح کے کھلاڑی ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیاء کپ اور نیدر لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی، سابق کپتان سرفراز احمد، شان مسعود اور شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا جبکہ نوجوان بولر نسیم شاہ وائٹ بال کرکٹ میں موقع دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان 16 اگست سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گا، جس کے بعد پاکستان ایشیا کپ 2022ء کے اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے 19رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، قیادت جوز بٹلر کریں گے، معین علی نائب کپتان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.