MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا ق لیگ کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے ق لیگ کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی ق لیگ کو نمائندگی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بناچکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، اس موقع پر پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے تمام سیاسی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.