MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

5 اگست جمعہ کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔تحریک لبیک اسلام

3 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خصوصی حیثیت ختم کر کے وادی میں آرٹیکل 370 کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔صوبائی صدر

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی صدر علامہ پیر سید محمد بہادر شاہ جیلانی بلوشی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران عباسی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا بابر یوسف جلالی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رکن مولانا مفتی علی اعظم جلالی،فرید قادری،حبیب سلطان جلالی،نوید قادری،حنیف عباسی،واجد قریشی،سلمان قادری،بلال عباسی،ودیگرنے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے محاصرے کو تین برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں بھی یہ دن یوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا۔جس میں کشمیروں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی جائے گی اور کشمیر میں مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 کے نفاذ پر بھرپور آواز بلند کیے جائیں گے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی صدر علامہ پیر سید محمد بہادر شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک تین سال پہلے یعنی 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کر کے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے الاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوص آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا بھارتی اقدام متنازعہ علاقوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی نمائندگی کی کرتا ہے۔5 اگست 2019 کے بعد سے مودی حکومت ہندو انتہا پسند تنظیموں آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے کیلئے ہندوستانیوں کو کشمیر میں آباد کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے جامعہ مسجد سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ میں جمعہ […]

  2. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی امیر علامہ پیر سید محمد بہادر شاہ جیلانی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ناظم اعلی علامہ […]

  3. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام اسلام ضلع خاران کے امیر علامہ خدا بخش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.