MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صادق آباد میں ملزم نے ایک ہفتے کے اندر 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

1 578

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صادق آباد(مسائل نیوز) صادق آباد میں مدرسے کے اندر ایک ہفتے میں پانچ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ایک ہفتے کے دوران پانچ بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق زیادتی کے شکار تین بچوں کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔
متاثرہ بچوں کے اہلخانہ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔دوسری جانب اوکاڑہ میں مقامی عدالت کے سئنیر جج دفعہ 30 سردار نوید نے اوکاڑہ چھاونی کے کینٹومنٹ بورڈ سٹاف کالونی سول بازار ایریا اوکاڑہ چھاونی میں کینٹونمنٹ بورڈ کے ملازم کے کم سن چار سالہ بیٹے اور اور سیئنر صحافی کے پوتے کو جو اپنے گھر کے پاس لان میں کھیل رہا تھا کہ اس کے پڑوسی نے بچے کو زبردستی اٹھاکر قریبی کھتوں میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
بچہ کی تلاش شروع کی گئی تو مجرم کھیتوں سے آرہا تھا جبکہ کمسن بچہ خون سے لت پت تھا ۔ مجرم بھاگ کراپنے گھر میں جاکر چھپ گیا۔اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ اوکاڑہ چھاونی کودی گئی اور پولیس فوری طور پر موقعہ پرپہنچ کرملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف زیردفعہ323ت پ مقدمہ درج کیا گیا ۔ میڈیکل رپور ٹ ڈسٹرک ہسپتال اوکاڑہ سے حاصل کرکے تفتیش مکمل کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزم محم کو تین سال بامشقت قید کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] لاہور کے علاقے شاد باغ میں کمسن بچے نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.