MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

1444 ہجری کا آغاز، محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

0 510

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) 1444 ہجری کا آغاز، محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یوں ماہ ذی الحج 30 ایام کے بعد اختتام کو پہنچا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ملک میں نئے ہجری سال 1444 کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں 1444 ہجری کا آغاز کل سے ہو گا، جبکہ کئی ممالک میں 30 جولائی بروز ہفتہ کو یکم محرم الحرام تھی۔
پاکستان میں یکم محرم 31 جولائی بروز اتوار جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہو گی۔ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیل ہو گی۔ یہاں واضح رہے کہ ملک میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا تھا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزاد کی جانب سے کی گئی، جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ اجلاس کے دوران ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں یکم محرم الحرام 1444 ہجری 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.