MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی پی ٹی آئی رہنمائوں کے استعفے کیوں قبول کیے ؟ رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فتنہ اور سازشی قرار دیتے ہوئے قوم سے اس فتنے کی سرکوبی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے جن ممبران کے استعفے منظور کیے ہیں

- Advertisement -

وہ کسی نہ کسی حیثیت میں خود پیش ہوئے، اگر دیگر مستعفی ممبران بھی پیش ہوں گے تو ان کے استعفے بھی منظور ہو جائیں گے۔تحریک انصاف کے ممبران کی نشستوں پر ضمنی الیکشن سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ بنیادی طور پر یہ سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں لیکن اگر ضمنی الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ملک میں عام انتخابات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان ساتھ بیٹھ کر بات چیت نہ کریں اور تمام صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی میں ایک ہی وقت میں الیکشن نہ ہوں، الیکشن رولز اور حلقہ بندیوں کے مسائل حل نہ ہوں تو پھر ایسی صورت میں الیکشن کے متنازع ہونے کا خطرہ زیادہ ہے جو ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کیا، عمران خان کی کوشش ہے قوم کو تقسیم کرے اور نوجوانوں کو گمراہ کرے، اگر قوم نے اس کی شناخت نہیں کی تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا، اس فتنے کی سرکوبی کی جانی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سپیکر قومی اسمبلی کا عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس منظور کرنے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.