MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یکم اگست سے عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان

0 437

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)آئندہ ماہ اگست میں عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم اگست 2022 سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.