بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کا معاملہ، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کا بڑا اعلان
اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بجلی کے بل پر عاید ٹیکس حکومتی خزانے سے ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے آزاد کشمیر میں بجلی بلوں پر لگائے گئے اضافی چارجز کا بوجھ عوام پر
- Advertisement -
نا ڈالنے کے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے عام صارف کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے بجٹ تقریر میں کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کا جو وعدہ عام انتخابات میں عوام سے کیا تھا وہ ایفاء ہو گا،اب وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کشمیری عوام کو سب سے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر کسی بھی قسم کے اضافی چارجز کا بوجھ آزاد کشمیر حکومت از خود برداشت کرے گی،زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آذاد کشمیر حکومت کم سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیئے فری یونٹس کی فراہمی کے حوالے سے بھی میکنزم بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا ایک جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق […]
[…] نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں […]
[…] آباد (مسائل نیوز)آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج […]
[…] آباد (مسائل نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی […]