MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی اثاثوں کی فروخت کیا کوئی اس پاگل پن کو روکے گا؟ شوکت ترین

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ اثاثوں کی فروخت کیلئے تمام ریگولیٹری چیک کو نظراندار کیا گیا ہے، اثاثوں کی فروخت کے کابینہ کمیٹی فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں ان اثاثوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکتی ہیں، یہ اشتعال انگیز اقدام ہے، منافع بخش اداروں کے حصص کی قیمتیں کم ہیں تو ہم کیوں فروخت کررہے ہیں؟۔شوکت ترین نے کہا کہ لیکویڈٹی کی وجہ سے چند سال سے کوئی منافع نہیں دیا گیا، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی ہے، کیا کوئی اس پاگل پن کو روکے گا؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح میاں ابھی جولائی ختم نہیں ہوا، آپ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.