MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آئیں

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آئی لیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دے رہا، فیصلہ فی الفور کیا جائے،چیف جسٹس سے بھی استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا۔
پی ٹی آئی کے ووٹ 188 تھے، نمبر ان کا پورا تھا،چودھری شجاعت کے خط کے بعد ووٹ 186 سے 176 پر آگئے۔ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آئی۔حمزہ شہبازکے ووٹ 179 تھے وہ اکثریت میں آئے، اور کامیاب ہوئے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ ٹولہ قوم کو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ سے لیکر نیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں کی آفر ہورہی ہے، انہوں نے آصف زرداری کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پیسہ لیا، آپ بتائیں کیا چوہدری شجاعت نے آصف زرداری سے پیسے لیے؟۔کل کسی ووٹ پر دعویٰ نہیں کیا گیا کہ فلاں کو پیسہ دیا گیا۔۔کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یا پولیس نے روکا۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ قوم جتنی جلدی اس ٹولے کا قلع قمعہ کرنے کا فیصلہ کر لے گی ملک کی بہتری اسی میں ہے.سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہنگامہ کیا گیا، دیواریں پھیلانگی گئیں۔
عمران خان پوری قوم کوتقسیم کرناچاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبارنہیں کرنا چاہیے۔عمران خان ہمیشہ عدالتوں کے خلاف بولتے ہیں ،الیکشن کمیشن پر تہمت اور الزامات لگاتے ہیں۔الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دے رہا، فیصلہ فی الفور کیا جائے،چیف جسٹس سے بھی استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں۔فارن فنڈنگ پی ٹی آئی کے خلاف ثابت ہو چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.