ایک زرداری سب پر بھاری، بلاول کی حمزہ شہباز کی جیت پر ٹوئٹ
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔ تفصیلات کے مطابق (ن )لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الٰہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔حمزہ کی منتخب ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں صرف یہ لکھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔