MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو سزا دی، فیصلہ پھر عدالتوں میں جائیگا

2 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے۔
اپنے بیان میں قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے چل گئے، ووٹ خریدے گئے ہیں، آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، ا?صف زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کافی عرصے سے بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔ زیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے عمران خان جھوٹ کو سچ بنا کر بیچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی میرا امیدوار ہے وہ پی ٹی آئی کا […]

  2. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.