MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم رول ہے،محمد اسحاق جمالی

1 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم رول ہے جس طرح وہ بلوچستان میں کھیلوں کے ایونٹس کو اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے دنیا بھر میں اجاگر کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے آفس میں سپورٹس جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات میں کیا_اس موقع پر منور احمد شاہوانی،عنایت اللہ اچکزئی،لالو خان،اور محمد راشد شامل تھے،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار ممکن نہیں۔ کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ہمارے مسقبل کا ضامن ہے صحت مند نوحوان ملکی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ نوجوان آگے جا کر بین الاقومی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں مددگار ثابت ہونگے مادر وطن کے نوجوانوں میں مہارت کی کمی نہیں۔ جتنی مہارت ہمارے نوجوانوں میں پوشدہ ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہیں صوبائی وِزیر کھیل کے خصوصی دلچسپی سے محکمہ کھیل سپورٹس کے شعبے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹ بلوچستان میں ہر قسم کے کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں تمام سپورٹس صحافی کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے محکمہ کھیل کے زیراہتمام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.