MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال سے متعلق اہم اعلان کر دیا

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔

- Advertisement -

وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ڈیلرز کے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔

حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 7 روپے کمیشن دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے،کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافہ کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15اگست کو کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پیٹرولیم ڈیلرز اور بینکوں کے درمیان مرچنٹ چارجز پر تنازعے کے بعد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.