MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریحام خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ریحام خان حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ محبت کرنے کی بات کی، اگرچہ انہیں دو برے تجربات ہوئے ہیں لیکن ریحام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟ریحام کا کہنا تھا کہ خاندان کے ایک فرد جو کہ ایک نجومی بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ درحقیقت دوبارہ شادی کریں گی۔اس گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ریحام خان دوبارہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔یاد رہے کہ ریحام خان نے میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزارا ہے، اُنہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان آگئیں، جہاں وہ نیوز میڈیا سے منسلک رہیں۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان کافی مشہور ہوگئی تھیں، دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی تھی تاہم یہ شادی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوگئی تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.