لاہور(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوں گے کہ ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر X اور مسٹر Y سے مقابلہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔عمران خان نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔
- Advertisement -
۔دوسری جانب ق تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنائی ہے کہ انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کے خلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔
مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔ پارٹی حکمت عملی کے تحت مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔حکمران اتحاد کے امیدواروں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوششوں پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ دھاندلی کو روکنے کے لئےپی ٹی آئی کے 5 ہزار نوجوان 20 حلقوں پر ڈیوٹی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز میں وکلا پولنگ ایجنٹ مقرر کیے جائیں گے۔
وکلا یونیفارم میں ملبوس ہوں گے تاکی غیر قانونی عمل کےخلاف کارروائی کرا سکیں۔ لیڈی پولنگ اسٹیشنز پر بھی تحریک انصاف کی خواتین ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔خواتین کو پولنگ اسٹیشنز پر لے جانے کے اقدامات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کے دن تحریک انصاف قیادت امیدواروں کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے تمام رہنماؤں کی ضمانتیں کرائی جائیں گی۔