MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ممکن ہے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہو جائے،امام الحق

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ممکن ہے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہو جائے۔ ایک انٹرویومیں امام الحق نے کہا کہ ممکن ہے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہو جائے، گھر والے بہت پیچھے پڑے ہیں کہ شادی کر لو ان کا خیال ہے شادی کا یہ بہترین وقت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں کیریئر میں سیکھ کر رہا ہوں چاہتا ہوں پہلے کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھوں، بابر اور میں نے دیکھا کہ حال ہی میں جن کھلاڑیوں کی شادیاں ہوئی ہیں وہ فیملی کے ساتھ ہی مصروف رہتے ساتھی کھلاڑیوں کی صورتحال دیکھ کر سوچا ہے کہ فی الحال ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں۔

امام الحق نے بتایا کہ جانوروں کا شوق بہت ہے لیکن ڈر بہت لگتا ہے جانور لینے منڈی نہیں جاتا بس دور دور سے دیکھتا ہوں جیسے بلیاں مجھے پسند ہیں لیکن میں اسے گود میں نہیں لے سکتا مجھے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ اگر کوئی برانڈ لاونچ کیا تو اس کا نام پرچی رکھوں گا، پاکستان میں لوگ مکی آرتھر سے جلتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے لیے دعائوں کی درخواست کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.