MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلع شیرانی بس حادثہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلوچستان میں ژوب کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ المناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہے۔حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.