عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ، احسن اقبال
اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ۔
- Advertisement -
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو!
[…] نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کا شیرازہ […]