MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب پیش ہونا درکار ہوگاشہبازشریف آنے کے پابند ہونگے مستقل حاضری سے استثنیٰ کا تحریری حکم نامہ جاری

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)احتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے 20 جون کو رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی تھی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کیس میں شہبازشریف2021 سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے لیکن اب وہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔

- Advertisement -

فیصلے میں تحریر ہے کہ شہبازشریف کا ہر پیشی پرعدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، ان کی غیرموجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام حقائق کے پیش نظر شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہے، تاہم جب عدالت کو شہبازشریف کا پیش ہونا درکارہوگا وہ پیشی کے پابند ہوں گے۔

شہبازشریف کی حاضری معافی کے بعد محمد نوازایڈووکیٹ کو حاضری کے لئے شہبازشریف کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.