MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مونس الہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں 4 جولائی تک عبوی ضمانت منظور

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور کی بینکنگ عدالت میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کیخلاف ایف آئی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مونس الہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی کو گرفتارکرنے سے بھی روک دیا جبکہ عدالت نے مونس الہی کو شامل تفتیش ہونے کاحکم دےدیا۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے مونس الہی کےخلاف رحیم یار خان شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا،مونس الہی ایف آئی اے کے دفتر میں بھی پیش ہوئے تھے، مونس الہیٰ کا پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہناتھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مجھ سے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیش کی گئی، جو سوالات پوچھے گئے میں نے ان سب کا جواب دیا، آج کہہ دوں کہ ن لیگ کا ساتھ دوں گا تو میرے خلاف ایف آئی آرز بھی ختم ہو جائیں گی۔

- Advertisement -

مونس الہیٰ نے کہا کہ جب ان کے پاس کوئی سوال نہ رہا تو پھر دوبارہ وہی سوالات کرنے لگے۔میں نے کہا پوچھیں جو سوال پوچھنے ہیں، میں جواب دوں گا۔ایف آئی اے والوں کو کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تو بلائیں۔دوبارہ بھی آؤں گا تماشے کی ضرورت نہیں۔مجھے سوالنامہ دیا گیا پڑھ کر جواب دوں گا۔میرے خلاف ایف آئی آر دو دن پہلے درج کی گئی تو اس میں پی ٹی آئی کہاں سے آ گئی، یہ ایف آئی آر ن لیگ نے درج کرائی ۔
اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے ہیں تاکہ اصل مسائل پر توجہ نہ جائے۔مونس الہیٰ نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ اگر دوبارہ سمن کریں گے تو میں دوبارہ آؤں گا۔ان کو تکلیف ہے کہ ہم نے عمران خان کا ساتھ کیوں دیا۔آج کہہ دوں کہ ن لیگ کے ساتھ ہیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الہیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔تفتیش کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.