MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی کی مویشی منڈی سے قربانی کا جانور چوری کرنے والا پورا خاندان پکڑا گیا

1 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(قدرت روزنامہ) مویشی منڈی سپر ہائی وے کے اندر سے قربانی کا جانور چوری کرنے والے خاندان گرفتار منڈی انتظامیہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گرفتار کرکے چوری کیا جانے والا بچھڑا برآمد کرلیا۔

- Advertisement -

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سپر ہائی وے مویشی منڈی میں قریشی پٹی پر قربانی کے جانور فروخت کرنے والے بیوپاری حاجی خان کیایک بچھڑے کو چھ افراد پر مشتمل خاندان نے چوری کرلیا اور بچھڑے کو لے کر فرار ہوگئے بیوپاری نے فوری پر بچھڑے کے چوری کی اطلاع منڈی انتظامیہ کو دی جنھوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑا چوری کرنے والے خاندان کو منڈی سے نکلنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے چوری کیا جانے والا بچھڑا برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان میں خلیل احمد اس کا ایک ساتھی اور چار خواتین شامل ہیں جن میں سے خواتین بیوپاری کو باتوں میں لگاتی ہیں جس کے بعد ان کے ساتھ موجود مرد جانور چوری کرلیتے ہیں، گرفتار خاندان کو سچل پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں، قیمتیں آسمانوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.