MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ قیمتوں کے بعد مہنگائی کی نئی لہر ، عوام پریشان

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ قیمتوں کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا۔

مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے ، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں مزید اوپر چلی گئیں۔

- Advertisement -

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روز کے دوران 84 روپے کلو کا اضافہ ہوا جبکہ چکی آٹا مالکان نے تین روپے بڑھا کر فی کلو آٹے کی قیمت 98 روپے مقرر کردی۔

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث یو پی ایس کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 16 جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) حکومت کی جا نب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ اور لیوی ٹیکس عا ئد کئے جا نے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.