MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف کاروباری شخصیت کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

2 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا،پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا،قتل کے شبے میں ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو بےدردی سے گھر کے اندر قتل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے ہیں جب کہ قتل کے شبہ میں متقولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 62 سالہ فرح مظہر کے نام سے ہوئی۔مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفیتش شروع کر دی جب کہ موقع سے برآمد ہوئے اسلحے کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے۔قتل کی گئی خاتون کے دو بیٹے اور ایک بیٹی لے پالک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مقتولہ فرح کو لے […]

  2. […] (مسائل نیوز) والد نے بیٹی کو قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکا دی۔یہ افسوسناک واقع پاکستان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.