MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر صحت فزیو تھراپسٹ کے مسائل حل کرنے کے اہل نہیں، ڈاکٹر شمع اسحاق

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلو چستان فیز یو تھراپی ایسو سی ایشن کا بھوک ہڑ تالی کیمپ دوسرے روز بھی جا ری رہا۔ پیر کو بلو چستان فیز یو تھراپی ایسو سی ایشن کا بھوک ہڑ تالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی جا ری رہا۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، ڈاکٹر گہرام جمالی، ڈاکٹر سیف اللہ درانی، فوکل برسن برائے اور پی سی ڈاکٹر ایوب اکبری، ڈاکٹر بدر یاسین کھیتران نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار یکجہتی کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کرائسز کا یہ عالم ہے کہ ہمارے منسٹر اور ہیلتھ سیکرٹری فزیو ٹھراپسٹ ڈاکٹرز کی سروسز سے ناواقف ہیں، صوبے میں لاکھوں مریض فزیو تھراپی سروسز کے لئے دیگر صوبوں کا رخ کرتے ہیں حالانکہ اربوں روپے کا بجٹ ہیلتھ کے لئے مختص کیا ج تا ہے جو کرپشن اور کمزور پالیسیوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں پانچ سو ہیلتھ پروفیشنل فزیو تھراپسٹس اپنی سروسز دینے کے لئے تیار ہیں مگر افسوس ہیلتھ سیکرٹری اور نااہل منسٹر کوئی بھی اقدام اٹھانے کے اہل نہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.