وزیراعظم کے برطانوی سفیر کو کیک کھلانے کی تصویر پر عمران خان کا ردِعمل
اسلام آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے برطانوی سفیر کو کیک کھلانے کی تصویر پر ردِعمل دیا ہے۔عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عمران خان نے کہا کہ شہناز شریف کا برطانوی سفیر کو کیک کھلانا باعثِ شرم ہے۔یورپی ممالک اور امریکا کے سامنے جتنا گریں گے وہ اتنا ہی حقارت سے دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، آصف زرداری کو جیل میں بھیجنے والا نوازشریف تھا، ان کے 10سالوں میں قرضے چڑھے، حکومت نے ایف آئی اے، نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا، یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے، ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔
- Advertisement -
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے پورا زور لگا کر مہنگائی کو روکا،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، شوکت ترین نے بھی نیوٹرل کو آگاہ کیا تھا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر ہونے جا رہا ہے، یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے، ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا، یہ بجٹ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ چلے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔