MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریباً ختم چیئرمین پی سی بی نے سابق کپتان پر بجلیاں گرادیں

1 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریبا ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا

بین الاقوامی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات میں کہی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز مل گیا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ہے، محمد حارث نے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قربانی کے جانور ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.